مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گلشن اقبال پارک لاہور کے دہشتگردی کے دلخراش واقعہ کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ پر کڑي تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک کے دلخراش واقعہ کی اصل ذمہ داری پنجاب کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے وہابی دہشت گردوں کی لگام کھلی چھوڑ رکھی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں دہشتگردی کے زخم خوردہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ،وہابی دہشتگردوں نے ایک بار پھر انسانیت پر حملہ کیا اور ایک بار پھر نا اہل حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہاکہ مساجد محفوظ رہیں نہ سکول اور نہ ہی پارک محفوظ رہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے ذمہ دار پنجاب کے نا اہل حکمران ہیں جن کی توجہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے ٹھیکوں پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ لاہور کے حوالے سے 3دن کے سوگ کا اعلان کرتا ہوں ،کارکن متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں۔انہوں نے یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ خون کے عطیات کیلئے ہسپتالوں میں جائیں اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
پاکستانی عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گلشن اقبال پارک لاہور کے دہشتگردی کے دلخراش واقعہ کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ پر کڑي تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک کے دلخراش واقعہ کی اصل ذمہ داری پنجاب کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے وہابی دہشت گردوں کی لگام کھلی چھوڑ رکھی ہے۔
News ID 1862866
آپ کا تبصرہ