مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کرکے وہابی شرپسند اور کالعدم تنظیم طالبان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کرلیا ہےاور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے وہابی شرپسند اورکالعدم تنظیم طالبان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گرفتاروہابی دہشتگردوں کی شناخت فواد حبیب ، ظہور احمد ، محمد اسد اور ضیا معراج کے نام سے ہوئی ہے ۔ چاروں دہشت گرد لاہور کے ہی رہائشی ہیں ۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 8 بارودی سرنگیں ، 2 کلو بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔ جو ممکنہ طور پر لاہور میں تخریب کاری کی واردات میں استعمال ہونا تھا ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوممقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کرکے وہابی شرپسند اور کالعدم تنظیم طالبان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
News ID 1862840
آپ کا تبصرہ