27 مارچ، 2016، 9:36 AM

گلگت-بلتستان میں دہشت گردانہ حملوں کا بہت بڑا خطرہ

گلگت-بلتستان میں دہشت گردانہ حملوں کا بہت بڑا خطرہ

پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت-بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان دہشت گرد اور وہابی شرپسند ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت-بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان دہشت گرد اور وہابی شرپسند ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔پاکستانی  وزارت داخلہ نے مشورہ دیا ہے کہ گلگت-بلتستان پولیس سرکاری تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر سکیورٹی مزید سخت کر دے۔پاکستانی وزارت داخلہ نے ایک خط کے ذریعے گلگت-بلتستان حکومت کوآگاہ کیا کہ وہابی شرپسند اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔خط کے مطابق، طالبان ضلع میں پولیس تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر اہم شخصیات کو ہدف بنا سکتے ہیں، لہذا مقامی پولیس ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں پر نظر رکھے۔ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ گلگت-بلتستان کے انسپکٹر جنرل ظفر اقبال اعوان نے دیامیر کے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور ایس پی کو خطرے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ماضی میں دہشت گرد نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں اور قراقرم ہائی وےپر شیعہ مسافروں کواپنی بربریت کا نشانہ بنا چکےہیں۔

News ID 1862838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha