مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق امریکی افواج کی خفیہ معلومات چرانے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں ایک چینی شہری کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 50 سالہ چینی شہری لڑاکا طیاروں، مال بردار ہوائی جہازوں اور ہتھیاروں کے بارے میں معلومات چرانے والے گروہ میں شامل ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسٹر سیو نے ’مالی فوائد‘ حاصل کرنے کے لیے یہ کام کیا ہے۔
چینی شہری کو 2014ءمیں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس جرم کی پاداش میں انھیں پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے یہ نہیں کہا کہ خفیہ معلومات چرانے میں چین کی حکومت مجرم کے ساتھ تھی تاہم امریکہ نے کئی مرتبہ چین پر اہم معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی سے متعلق نائب اٹارنی جنرل جان کارلن نے کہا کہ اس فیصلے سے پیغام دیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کی کمپنیوں کی معلومات چرانے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ہم ایسے جرائم کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکی افواج کی خفیہ معلومات چرانے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں ایک چینی شہری کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
News ID 1862783
آپ کا تبصرہ