28 فروری، 2016، 10:37 PM

ترکی میں رواں برس کے آغاز سے اب تک 18 خود کش حملے ناکام

ترکی میں رواں برس کے آغاز سے اب تک 18 خود کش حملے ناکام

ترک وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک ترکی میں 18 خودکش حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیرداخلہ افکن آلاگز نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک ترکی میں 18  خودکش حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک انہوں نے ملک میں 18 خودکش حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق سکیورٹی اہل کاروں نے ایک ہفتے کے دوران  بارود سے بھری تین گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے کر دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کا ناکام بنایا ہے ۔ انہوں نے ناکام بنائے جانے والے ممکنہ حملوں کی نوعیت اور تفصیلات بیان نہیں کیں۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ترکی میں ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 28 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1862175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha