مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کے 40 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 70 کلو میٹر دور تیونس کی سرحد کے قریب امریکی طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ ہلاک ہونے والے داعش میں بھرتی کے لئے جمع ہوئے تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق تیونس سے ہے۔
لیبیا میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کے 40 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1861956
آپ کا تبصرہ