10 فروری، 2016، 11:53 AM

راولپنڈی میں گرلز اسکول و کالج کے قریب فائرنگ سے افراتفری

راولپنڈی میں گرلز اسکول و کالج کے قریب فائرنگ سے افراتفری

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں وقار النسا گرلز اسکول و کالج کے قریب پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے کالج کی طالبات میں افراتفری پھیل گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں وقار النسا گرلز اسکول و کالج کے قریب پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے کالج کی طالبات میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کی آواز سن کر گرلز اسکول کی طالبات میں افراتفری پھیل گئی فائرنگ کے باعث کالج میں افراتفری سے 6 طالبات خوفزدہ ہوکر بے ہوش بھی ہوئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالج کی جامع تلاشی کے بعد اسے محفوظ قرار دیا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی والدین بچوں کو اسکول لینے پہنچ گئے جبکہ علاقے کے دیگر اسکولوں میں بھی چھٹی دے دی گئی۔ پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکا یا وہ فرار ہو گئے. واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد طلبہ اور والدین میں کافی خوف پایا جاتا ہے، جبکہ ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر خصوصآ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے.

News ID 1861718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha