مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب اور دمشق کے درمیان چیک پوسٹ پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
داعش دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ادھر شام کے جنگی طیاروں نے مدجنہ بیانون علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے متعدد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ