1 فروری، 2016، 4:52 PM

کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

کابل میں خودکش  حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش  حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔ اطلاعات  کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں بیشتر عام لوگ ہیں۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور تھانے کے باہر تھا اور لوگوں کے جمع ہونے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1861501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha