21 جنوری، 2016، 5:24 PM

نواز شریف کی افغان صدر اور امریکی نائب صدر سے ملاقات

نواز شریف کی افغان صدر اور امریکی نائب صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سوئٹزر لینڈ میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے سوئٹزر لینڈ میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزر لینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے موجود ہیں جہاں آج  انہوں نے امریکی نائب صدرجوبائیڈن اور افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری ، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔امریکی نائب صدر اور افغان صدرنے چارسدہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور دہشتگردی پرافسوس کا اظہار کیا۔

News ID 1861238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha