مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حادثے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی خطرہ ہے اور اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر ہم آہنگی کی بہت ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سخت شرائط میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ