8 جنوری، 2016، 5:42 PM

کشمیر کے وزیراعلیٰ کی موت کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ

کشمیر کے وزیراعلیٰ کی موت کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی موت کے بعد ریاست میں چند دنوں کے لئے گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی موت کے بعد ریاست میں چند دنوں کے لئےگورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گورنر راج مرحوم  وزیر اعلی کی بیٹی محبوبہ مفتی کے حلف اٹھانے تک نافذ رہے گا۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باپ کی وفات پر فوری طور پر حلف نہیں اٹھائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چار دن بعد حلف اٹھائیں گی۔جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھااب ان کی بیٹی کو وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔

News ID 1860923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha