31 دسمبر، 2015، 5:15 PM

مصر میں فیس بُک پر پابندی عائد

مصر میں فیس بُک پر پابندی عائد

مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پابندی عائد کر دی ہے۔  مصری حکام کے مطابق یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہے۔
تاہم بعض تجزیہ کاروں کے مطابق عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔
عرب ممالک میں اسلامی بیداری کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار حُسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اورلیبیا کے ڈکٹیٹر رہنما کرنل قذافی بھی موت کا نوالہ بن گئے۔ لیکن سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں کے ڈکٹیٹر عرب حکام نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی بیداری کے بڑھتے ہوئے زور کر روک دیا لیکن اب بھی عرب ممالک میں اسلامی بیداری کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی یمنی عوام سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلامی بیداری کا چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1860716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha