مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے 200 طالبات کی رہائی کے لیے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے بات چیت پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے صدر محمدو کا کہنا ہے کہا کہ حکومت کے پاس ان مغوی لڑکیوں کے ٹھکانے یا ان کی صحت سے متعلق کوئی تازہ معلومات نہیں ہیں، اگر بوکوحرام کے کسی قابلِ اعتماد رہنما کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جو ہمیں یہ بتا سکے کہ لڑکیاں کہاں ہیں تو ہم بغیر پیشگی شرائط بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
حالیہ مہینوں کے دوران بوکوحرام کی تحویل میں موجود سیکڑوں قیدیوں کو آزاد کرایا گیا ہے تاہم اِن میں کوئی بھی مغوی طالبہ شامل نہیں تھی۔بوہاری نے بوکوحرام کو شکست دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے 200 طالبات کی رہائی کے لیے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے بات چیت پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔
News ID 1860711
آپ کا تبصرہ