25 دسمبر، 2015، 4:41 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کوری پبلکن صدارتی امیدواروں پر برتری حاصل

ڈونلڈ ٹرمپ کوری پبلکن صدارتی امیدواروں پر برتری حاصل

امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ری پبلکن  پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے ۔ امریکی ٹی وی سی این این ۔ او آر سی کے ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے ۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے امریکی ٹی وی پر ری پبلکن امیدواروں کے مباحثے کے بعد کیا گیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دسمبر کے آغاز سے ری پبلکن کے دیگر امیدواروں پر تین پوائنٹس کی سبقت حاصل رہی ہے ۔ اُن کے قریب ترین امیدوار ٹیڈ کروز ہیں جن کے حق میں 18 فی صد افراد نے رائے دی ہے ۔
ری پبلکن پارٹی کے دیگر امیدواروں بین کارسن اور مارکو روبیو کو دس دس فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے ۔ ایک اور ری پبلکن امیدوار گورنر نیو جرسی کرس کرسٹی کو پانچ فی صد افراد نے صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ہے ۔

 

News ID 1860570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha