23 دسمبر، 2015، 1:21 PM

پاکستانی صدر کو کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستانی صدر کو کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان کے صدرممنون حسین کو پی آئی اے سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے پر کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرممنون حسین کو پی آئی اے سے متعلق آرڈینس جاری کرنے پر کام سے روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں صدرممنون حسین اورسیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کا اجرا بلاجوازاورآئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی شخص سربراہ مملکت نہیں ہوسکتا، اس لئے صدر ممنون حسین کو فوری طورپرفرائض سرانجام دینے سے روکا جائے اورچیئرمین سینٹ کوقائم مقام صدر مملکت بنایا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے آرڈیننس کے تحت ابھی تک کسی قسم کے انتظامی اقدامات نہیں کئے گئے، اس لئے عدالت عالیہ صدرسے پوچھے کہ انہوں نے یہ آرڈیننس کابینہ کی تجویز پر جاری کیا یا اس کا اجرا وزیر اعظم کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

News ID 1860520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha