14 دسمبر، 2015، 11:45 AM

ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد

ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد

پاکستان کے سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں ملزم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں ملزم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فاضل بنچ نے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مدعی کی جانب سے پیش کئے گئے ریکارڈ سے سلمان تاثیر پر توہین رسالت ثابت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے ممتاز قادری کے وکیل سے کہا کہ آپ توہین رسالت ثابت کریں، ہم مقدمے میں نظر ثانی کریں گے اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیں گے۔ واضح رہے کہ ایلیٹ فورس کے سابق اہلکار ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں قتل کردیا تھا۔ سابق گورنر پنجاب کے قتل کے الزام میں ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی لیکن سزائے موت پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

News ID 1860295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha