26 نومبر، 2015، 12:42 PM

امریکہ نے افغانستان میں اسپتال پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

امریکہ نے افغانستان میں اسپتال پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں اسپتال پر حملے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں اسپتال پر حملے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ قندوز اسپتال حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد امریکی جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ انسانی غلطی تھا۔ 3 اکتوبر کو امریکی حکام اسپتال سے چند سو میٹر دور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم اندازے کی غلطی سے اسپتال نشانہ بن گیا ۔ اس حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1859864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha