25 نومبر، 2015، 5:19 PM

پیرس حملے ہماری آزادی اور مہذب معاشرے پرحملہ ہے، اوبامہ

پیرس حملے ہماری آزادی اور مہذب معاشرے پرحملہ ہے، اوبامہ

امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ پیرس پرحملے ہماری آزادی اور مہذب معاشرے پرحملہ ہے جب کہ اس سانحہ نے ہمارے دل توڑ دیئے ہیں اور اس پر ہمارے دل اسی طرح دکھی ہیں جس طرح نائن الیون پرتھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ پیرس پرحملے ہماری آزادی اور مہذب معاشرے پرحملہ ہے جب کہ اس سانحہ نے ہمارے دل توڑ دیئے ہیں اور اس پر ہمارے دل اسی طرح دکھی ہیں جس طرح نائن الیون پرتھے۔ واشنگٹن میں فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولاند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا کیونکہ داعش نے سنگین خطرات پیدا کردییے ہیں اور اس جیسےدہشت گرد ہمیں میدان جنگ میں نہیں ہرا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو کئی جگہوں پر مارے جانے والوں کا ماتم کرنا پڑا لیکن ہم نے ہار نہیں مانی، دنیا کے 65 ممالک داعش کو تباہ کرنے کے لیے متحد ہیں اور داعش کاخاتمہ فرانس کے ساتھ مل کر کریں گے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو اپنی دنیا بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ ہمیں ایسے دہشت گرد گروپ کاسامنا ہے جو تیل اور منشیات اسمگل کررہا ہے لہٰذا ہمیں سیکیورٹی اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہوگا لیکن ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور دہشت گردوں سے نہ صرف بھرپور مقابلہ کریں گے بلکہ دہشت گردوں کی قیادت اوران کے مالی معاونین کو بھی پکڑیں گے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمیں پناہ گرینوں اور دہشت گردوں کی شناخت الگ الگ کرنا ہوگی اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے شام اورترکی کی سرحد بھی بند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنماآئیں گے جس میں داعش کے خلاف کارروائی کےلیے روسی صدر سے بھی ملاقات کروں گا۔

News ID 1859837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha