مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا۔ ترک ایئرلائن کا طیارہ نیویارک سے استنبول جارہا تھا۔ دورانِ پرواز بم کی اطلاع پر طیارے کو کینیڈا کے ہیلی فیکس ائرپورٹ پر اتار لیا گیا اور اس کی تلاشی لی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم کی اطلاع کیسے ملی۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھمکی انٹرنیٹ پر آئی تھی۔
امریکہ سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا۔
News ID 1859777
آپ کا تبصرہ