دن میں 3 سے 5 کپ کافی پینے والوں کی عمر لمبی ہوتی ہے

ہاورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق دن میں 3 سے 5 کپ کافی پینے والوں میں موت کا خدشہ 15 سے 20 فیصد کم ہوجاتا ہے اور وہ کافی نہ پینے والوں سے لمبی عمرپاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہاورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق دن میں 3 سے 5 کپ کافی پینے والوں میں موت کا خدشہ 15 سے 20 فیصد کم ہوجاتا ہے اور وہ کافی نہ پینے والوں سے لمبی عمرپاتے ہیں۔ہاورڈ یونیورسٹی میں کی گئی 20 سال کی تحقیق کے دوران 2 لاکھ خواتین اور 50 ہزار مردوں کی کافی سمیت دیگر مشروبات پینے کی عادات کا مطالعہ کیا جس کے ابتدائی نتائج سابق تحقیق سے مختلف نہ تھے اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ دن میں ایک کپ کافی پیتے ہیں ان کی زندگی میں 5 سے 9 فیصد تک ان لوگوں کے مقابلے میں اضافہ ہوتا ہے جو کافی نہیں پیتے۔

تحقیق میں دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ جو لوگ دن بھر میں 3 کپ کافی پیتے ہیں ان کی زندگی میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے ابتدائی نتائج کے بعد محققین نے ان لوگوں کے کافی پینے کا مشاہدہ کیا جو سگریٹ نہیں پیتے تو نتائج حیرت انگیز تھے جس کے مطابق جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے اور دن میں ایک کپ کافی پیتے ہیں ان میں موت کا خدشہ 6 سے 8 فیصد کم ہوجاتا ہے جب کہ جو لوگ دن بھر میں 3 سے 5 کپ کافی پیتے ہیں وہ موت سے 15 فیصد تک دور چلے جاتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

ہاورڑ یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے بانی مصنف منگ ڈنگ کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران تسلسل کے ساتھ یہ بات سامنے آئی کہ کافی کا پینا شوگر اور دل کی بیماریوں کے خدشے کو ختم کر کے انسان کو موت سے دور لے جاتا ہے جب کہ اس سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جولوگ کافی پینے کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی پیتے ہیں ان میں سگریٹ کے مضر اثرات کافی کے فوائد کو ختم کردیتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ دن میں کم از کم ایک کپ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں خودکشی کرنے کے رجحان کی شرح بھی 20 سے 36 فیصد کم ہوتی ہے۔

News Code 1859711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha