11 نومبر، 2015، 3:39 PM

امریکہ اور کیوبا میں جرائم کی روک تھام کےلئے مذاکرات

امریکہ اور کیوبا میں جرائم کی روک تھام کےلئے مذاکرات

طویل عرصے کی سرد جنگ کے بعد امریکہ اور کیوبا نے منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طویل عرصے کی سرد جنگ کے بعد امریکہ اور کیوبا نے منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک نے رواں سال جولائی کے مہینے میں 50 سال سے معطل سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے انسانی اسمگلنگ ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور سائبر سکیورٹی کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں کیوبن وفد کی قیادت وزرات دفاع کے سکیورٹی کمشنر نے کی۔

News ID 1859506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha