مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ معاہدے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط اور دستور العمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں رہبر معظم کی ہدایات اور سفارشات ہمارے لئے چراغ راہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے رہبر معظم کے خط اور دستور العمل کو بہت ہی اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تمام ہدایات اور سفارتشات پر مکمل عمل کیا جائے گا اور رہبر معظم کا خط ہمارے لئے نصب العین ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور سفارشات کو اپنے لئے چراغ راہ قرار دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مشترکہ معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں قومی مفادات کو تحفظ بخشیں گے اور قومی و ملکی مفادات کے حصول کے لئے اپنی تمام توانائیوں اور کوششوں سے استفادہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ