مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی سے قبل ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے کتاب کے آرگنائزر کے منہ پر سیاہی مل کر تقریب کو بزور طاقت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی آج شام 5 بجے ممبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونا تھی تاہم اس سے قبل ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے کتاب کے آرگنائزر سدھندا کلکرنی کے منہ پر سیاہی مل دی اور دھمکی دی ہے کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب منسوخ کی جائے۔ اس سے قبل پاکستان کے غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ ممبئی کے نہرو سینٹر میں ہونا تھا جسے شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا تاہم خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کے لئے مہاراشٹرا کے وزیراعلی نے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ادھر کتاب کی رونمائی کے منتظم کلکرنی کا کہنا ہے کہ خورشید قصوری کی کتاب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن کے لئے عظیم کارنامہ ہے جب کہ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے روت نے حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکرنی کے چہرے پر ملی جانے والی سیاہی صرف سیاہی نہیں بلکہ ہمارے فوجیوں کا خون ہے۔
پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی سے قبل ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے کتاب کے آرگنائزر کے منہ پر سیاہی مل کر تقریب کو بزور طاقت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔
News ID 1858798
آپ کا تبصرہ