24 مارچ، 2017، 5:35 PM

ہندوستان کی 6 بڑی ایئرلائنز نے شیوسینا کے رکن پر پابندی عائد کردی

ہندوستان  کی 6 بڑی ایئرلائنز نے شیوسینا کے رکن پر پابندی عائد کردی

ہندوستان کی 6 بڑی ایئرلائنز نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ رویندرا گائکواد کو سفری سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  کی 6 بڑی ایئرلائنز نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ رویندرا گائکواد کو سفری سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ایئرلائنز کا یہ فیصلہ سیاستدان کی جانب سے بزرگ ملازم پر تشدد کا واقعہ رونما ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ کے خلاف سخت ایکشن کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ شیو سینا سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے پونہ  سے دہلی جانے والی فلائٹ کے دوران 60 سالہ افسر کو جوتے سے مارا تھا۔ رویندرا گائکواد کو جب آگاہ کیا گیا کہ وہ بزنس کلاس پر سفر نہیں کرسکتے تو انہوں نے ملازم کو جوتے سے مارا اور بعد ازاں فخر سے میڈیا پر اس کا اعتراف بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی جنتا پارٹی کے رکن نہیں بلکہ شیو سینا کے رکن ہیں اور اپنی بےعزتی برداشت نہیں کریں گے۔ سیاستدان پر پابندی عائد کرنے والی ایئرلائنز میں ایئر انڈیا سمیت بھارتی ایئرلائنز کی فیڈریشن میں شامل انڈیگو، اسپائس جیٹ، گو ایئر اور جیٹ ایئرویز شامل ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ 'ہمارے کسی بھی ملازم پر ہونے والا حملہ ہم سب پر اور اس ملک میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی روزی کمانے والے تمام افراد پر حملے کے مترادف ہے۔

News ID 1871309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha