7 اکتوبر، 2015، 12:07 AM

کراچی سے القاعدہ کا اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی سے القاعدہ کا اہم دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ سندھ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کورنگی میں کارروائی کرکے القاعدہ کی برصغیر شاخ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں انسداد دہشت گردی محمکہ نے کورنگی میں کارروائی کرکے القاعدہ کی برصغیر شاخ سے تعلق رکھنے والے وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر شاخ کے وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت سعید اللہ کے نام سے ہوئی ہےجوپولیس پر حملوں میں ملوث ہے جب کہ ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور 2 دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے جب کہ اس کےمزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News ID 1858668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha