29 ستمبر، 2015، 4:36 PM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اصل مسئلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اصل مسئلہ

ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر ہی اصل ایشو ہے اور مشرف کا 4 نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی  " را "  کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر ہی اصل ایشو ہے اور مشرف کا 4 نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ امرجیت سنگھ دولت نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے بغیرپاک بھارت مذاکرات نامکمل ہیں اورجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا پاک بھارت مذاکرات بے سود ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرویز مشرف کے پیش کردہ فارمولے پر90فیصد کشمیری خوش تھے۔ نریندر مودی کو میز پر آنا پڑے گا اور اختلافات دورکرنے پڑیں گے، مودی کوچاہیے کہ مسئلے کو وہاں لے کر آئیں جہاں واجپائی لے کرگئے تھے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے، کشمیر کے معاملے پر ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔

News ID 1858495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha