سیب اور ٹماٹر کھانے سےپٹھے مضبوط ہوتے ہیں

سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی ماہرکرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی ماہرکرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔ آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے، جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

آئیوایونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاء ٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔
 

News Code 1858309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =