13 ستمبر، 2015، 12:12 AM

مصر کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

مصر کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب نے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصر الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب نے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب اور ان کی پوری کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا، وزیراعظم نے کابینہ میں موجود تمام وزراء کے استعفے صدر عبدالفتاح السیسی کے پاس جمع کرادئیے ہیں۔ صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق استعفوں کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم صدر نے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کے استعفوں کو منظور کرلیا جب کہ وزیراعظم ابراہیم مہلب کو نئی حکومت کے قیام تک کابینہ کے ساتھ بطور نگراں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News ID 1858094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha