مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں پولیس اور پ ک ک کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید ترین جھڑپ صوبہ سینارک میں پ ک ک کے حامی جوانوں اور ترکی کے سکیورٹی دستوں کے درمیان ہوئیں ۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس پ ک ک کے ایک رکن کو گرفتار کرنا چاہتی تھی جس کے باعث شدید جھڑپ ہوگئی اور اس جھرپ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ایک اور جھڑپ میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ صوبہ آگری میں پ ک ک کے جوانوں کے سات جھڑپ میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ