5 اگست، 2015، 4:29 PM

پاکستان میں ایڈیشنل سیشن جج ہلاک

پاکستان میں ایڈیشنل سیشن جج ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ  کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کو ہلاک کردیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ججز کالونی میں رہائش پذیر ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی پر نامعلوم مسلح افراد  نے اُس وقت فائرنگ کردی، جب وہ آج سہ پہر اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے جسٹس طاہر نیازی شدید زخمی ہوگئے،جنھیں قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے. جسٹس طاہر نیازی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

News ID 1857152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha