مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے علاقہ آدانا میں مسلح افراد نے پولیس مرکز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور دو مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی نے حملے کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسند پ ک ک پر عائد کی ہے۔ ادھر ترکی کے اینجرلیک بیس سے امرکی جہازوں نے داعش اور پ ک ک کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے پہلے امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر داعش دہشت گرد تنظیم کو جنم دیا اور اب ان کے ساتھ ملکر داعش کے ٹھکانوں پر شام اور عراق میں بمباری کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ