13 جولائی، 2015، 1:12 PM

متحدہ عرب امارات نے خاتون کو پھانسی دیدی

متحدہ عرب امارات نے خاتون کو پھانسی دیدی

متحدہ عرب امارات نے امریکی خاتون ٹیچر کے قتل میں گرفتار مقامی وہابی دہشت گرد خاتون کو پھانسی دے دی ہےجو القاعدہ سے وابستہ تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی خاتون ٹیچر کے قتل میں گرفتار مقامی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 31 سالہ اعلی بدر عبداللہ الہاشمی کو گزشتہ سال دسمبر میں امریکی خاتون ٹیچر کو اور دو بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی تھی جس پر عملدرآمد کردیا گیا تاہم خاتون کو کس طرح پھانسی دی گئی اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مجرمہ کو طلوع آفتاب کے وقت تختہ دار پر لٹکایا گیا جس کی منظوری خلیفہ بن زیاد النیہان نے دی۔

حکام کے مطابق عبداللہ الہاشمی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وہابی شدت پسند نظریے کے پرچار میں بھی ملوث پائی گئی ہے جب کہ مجرمہ یمن میں القاعدہ کو رقم کی فراہم کرتی رہی ہے اور وہ رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کی گئی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے اعلی بدرالہاشمی کو 47 سالہ امریکی خاتون ٹیچر کو شاپنگ مال میں قتل کرنے اور مصری نژاد امریکی ڈاکٹر کے گھر کے باہر دستی بم رکھنے کے جرم میں گزشتہ سال دسمبر میں پھانسی کا حکم دیا تھا۔

News ID 1856577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha