30 جون، 2015، 12:26 AM

چاڈ میں 5 پولیس اہلکار اور 6 دہشت گرد ہلاک

 چاڈ میں 5 پولیس اہلکار اور 6 دہشت گرد ہلاک

افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے خلاف پولیس کی کارروائی میں 5 پولیس اہلکار او ر6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے خلاف  پولیس کی کارروائی میں 5 پولیس اہلکار او ر6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق افریقی پولیس نے انتہا دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کی جوابی کارروائی میں 5 پولیس بھی ہلاک ہوگئے۔چاڈ میں کارروائی سے قبل حکام نے بوکوحرام کے اڈے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نائجیریا میں دھماکے کے الزام میں 60 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے بوکوحرام نے نایجیریا میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1856240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha