مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سائیکلنگ کرتے ہوئے گرنے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری فرانس میں فرنچ ایلپس میں سائیکلنگ کے دوران گرگئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹرکے زریعے جینیوا کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں جان کیری ہوش میں ہی تھے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سائیکلنگ کرتے ہوئے گرنے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔
News ID 1855484
آپ کا تبصرہ