مہر خبررساں ایجنسی نے الغد پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے عراق، شام اور یمن کے بارے میں سا زشوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عرب ممالک کی تباہی اور بربادی کی سازش کررہے ہیں۔
مالکی نے کہا کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس ،عراقی فوج اور پولیس کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔مالکی نے کہا کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار دستوں کی حمایت سے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عراقی نائب صدر نے عراق، شام اور یمن کے بارے میں جاری سازشوں پر بھی خبردار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ