کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران 15 طالبان ہلاک

مہر نیوز/15 فروری/ 2015 ء : پاکستان کے علاقہ کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران مقابلے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران مقابلے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شابک میں طالبان شر پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شر پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا ۔

News Code 1850000

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha