مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور دیگر سماجی سائٹوں پر اپنے دوستوں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینا انسان کی صحت و سلامتی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
مسوری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک کا بہت زیادہ استعمال لوگوں کے اندر حسد کا جذبہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو تبدیل ہوکر مایوسی میں بدل جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق فیس بک صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں اور طرز زندگی سے حسد کا تجربہ ہوسکتا ہے جو آگے بڑھ کر مایوسی کی شکل میں تبدیل ہوسکتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بک متعدد افراد کے لیے مثبت ویب سائٹ ثابت ہوسکتی ہے تاہم دوسروں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال براہ راست مایوسی یا ڈپریشن کا باعث نہیں بنتا بلکہ صارفین پہلے حاسد بنتے ہیں جو بعد میں ذہنی مرض کا باعث بن جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ