9 جنوری، 2015، 6:48 PM

پیرس

پیرس کی کوشرسپرمارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 یرغمال

پیرس کی کوشرسپرمارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،  6 یرغمال

مہر نیوز/ 9 جنوری / 2015 ء : فرانس کے دارالحکومت پیرس کی کوشرسپرمارکیٹ میں مسلح شخص نے 6افرادکویرغمال بنایاہواہے جبکہ اس واقعہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی کوشرسپرمارکیٹ میں مسلح شخص نے 6افرادکویرغمال بنایاہواہے جبکہ اس واقعہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق دارالحکومت پیرس میں واقع کوشرسپر مارکیٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 1شخص شدشد زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کوشرسپرمارکیٹ میں مسلح شخص نے 6افرادکویرغمال بھی بنایاہواہے۔فرانسیسی دارالحکومت کےمشرقی علاقےمیں واقع کوشر سپر مارکیٹ میں دوبارہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نےپناہ لی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کوشرسپرمارکیٹ کےقریب واقع تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔یرغمالیوں کوچھڑانے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دہشت گردی میں ملوث مسلح افراد کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فرانس میں گذشتہ دو دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری جس میں  ہفت روزہ اخبار کے دفتر پر فائرنگ سے ایک صحافی اور گستاخانہ خاکے بنانے والے کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1847850

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha