مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستانی پولیس نےمظفر گڑھ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تخریب کاری اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے مقابلے میں 4 سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے اور دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فسادی جہادی لٹریچر بھی برآمد کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پرمظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر سلفی وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے پولیس نفری پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے کی مدد سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور گزشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 خود کش جیکٹس، 7 دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ڈی پی او مظفر گڑھ رائے ضمیر الحق کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت نور محمد، ابو ذر، عمیر محمود اور سلطان محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان میں سے 2 کا تعلق ملتان، ایک کا ڈیرہ غازی خان اور ایک کا کراچی سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے نور محمد عرف ابو بکر نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوس میں خود کش حملہ کرنا تھا۔
مہر نیوز/13 دسمبر/ 2014 ء : پاکستانی پولیس نےمظفر گڑھ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تخریب کاری اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے مقابلے میں 4 سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے اور دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فسادی جہادی لٹریچر بھی برآمد کر لیا ہے۔
News ID 1846137
آپ کا تبصرہ