16 نومبر، 2014، 3:31 PM

امریکہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا،نیویارک ٹائمز

امریکہ میں جرائم کی روک تھام کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا،نیویارک ٹائمز

مہر نیوز/16 نومبر/ 2014 ء : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں جرائم کی روک تھام کے لیے 40 سے زائد وفاقی ایجنسیوں نے اپنی خفیہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں جرائم کی روک تھام کے لیے 40 سے زائد وفاقی ایجنسیوں نے اپنی خفیہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق چالیس سے زائد وفاقی ایجنسیوں کے خفیہ اہلکار بزنس مین، ڈاکٹر، وزرا، سیاسی مظاہرین، طلبا،وکلا، اور سماجی کارکنوں کے روپ دھار کر خفیہ کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ،شناخت کی چوری سمیت مختلف روایتی مجرمانہ سرگرمیوں کا سدباب کرنا ہے۔ اخبار کے مطابق سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات پر ہونے والے مظاہروں میں کئی وفاقی ایجنٹس طلبا کا روپ دھار کر مظاہرین میں شامل ہوجاتے ہیں۔ جس کا مقصد مظاہرین کی کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنا ہوتا ہے۔انٹرنیٹ ریونیو سروس میں درجنوں خفیہ اہلکار منشیات فروش یا اکاؤنٹنٹ کا روپ دھار کر ٹیکس چوروں کا پتا لگاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض اداروں کے حکام کا خیال ہے کہ خفیہ آپریشنز کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے میں زیادہ مدد ملتی ہے جو دوسری صورت میں قانون کے وضع کردہ عام طریقوں سے نہیں ملتی۔خفیہ کارروائیوں میں پیسوں کا خُرد برد ،تحقیقات میں سمجھوتہ کرنے ، اور ایجنٹس کے کئی ماہ تک لاپتہ رہنے جیسے مسائل بھی موجود ہیں۔

News ID 1844486

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha