11 ستمبر، 2014، 6:56 PM

سعودی عرب

جدہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی سرپرستی میں داعش کے خلاف اجلاس کا آغاز

جدہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی سرپرستی میں داعش کے خلاف اجلاس کا آغاز

مہر نیوز/11 ستمبر/ 2014 ء : سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کے ساتھ سلفی وہابی تنظیم داعش دہشت گردوں کے خلاف اجلاس میں ترکی، اردن، عراق خلیج فارس تعاون کونسل کےعرب ممالک اور امریکی وزراء خارجہ شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کے ساتھ  سلفی وہابی تنظیم داعش دہشت گردوں کے خلاف اجلاس میں ترکی، اردن، عراق خلیج فارس تعاون کونسل کےعرب ممالک اور امریکی وزراء خارجہ شریک ہیں۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری بھی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے سعودی عرب کے وزير خارجہ سعود الفیصل کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں کی تشکیل اور حمایت میں بھی سعودی عرب اور امریکہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

News ID 1840515

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha