4 اگست، 2014، 11:52 AM

صدر حسن روحانی

فلسطینی قوم کے حقوق کے لئے ناوابستہ تحریک کو بنیادی قدم اٹھانا چاہیے

فلسطینی قوم کے حقوق کے لئے ناوابستہ تحریک کو بنیادی قدم اٹھانا چاہیے

مہر نیوز/ 4 اگست / 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی فلسطینی کمیٹی کے وزراء خارجہ اور نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کو فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لئے بنیادی اور اساسی اقدامات کو عمل میں لانا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو روکنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی قدم اٹھانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی فلسطینی کمیٹی کے وزراء خارجہ اور نمائندوں کا اجلاس منیقد ہوا ۔ ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کو فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لئے بنیادی اور اساسی اقدامات کو عمل میں لانا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو روکنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی قدم اٹھانا چاہیے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کا سب سے پرانا اور قدیمی مسئلہ کو اورمسئلہ فلسطین کو عدل و انصاف کی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے اور اسرائیل کی جارحیت اور ظلم و بربریت کو روکنے کے لئے انسانی اور جمہوری بنیادوں پر اقدام کرنا چاہیے۔ ایرانی صدر نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم اور وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور بین الاقوامی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ قائم کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے اس کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرکے اسے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

News ID 1838986

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha