مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرملتان میں طالبنان دہشت گردوں نے حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر عمر گیلانی کو گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا ہے عمر گیلانی پاکستان کے چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بھتیجے ہیں۔ پولیس نے بازیابی کے لئے شہر سے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گارڈن ٹاون کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک حساس ادارے کے افسرعمر گیلانی کو اغوا کر لیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں کی تعداد 10 کے قریب تھی جو دو موٹر سائیکلوں اور ایک کار پر سوار تھے ۔ اغوا میں مزاحمت پر عمر گیلانی پر اغوا کاروں نے تشدد بھی کیا . اغوا کاروں میں دو افراد نے پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی۔ اغوا ہوانے والےاسٹنٹ ڈائریکٹر عمر گیلانی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی کے بھتیجے ہیں ۔
ملتان
ملتان میں طالبان دہشت گردوں نے حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا
مہر نیوز/ 16 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہرملتان میں طالبنان دہشت گردوں نے حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر عمر گیلانی کو گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا ہے عمر گیلانی پاکستان کے چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بھتیجے ہیں۔
News ID 1837182
آپ کا تبصرہ