16 جون، 2014، 11:30 AM

فٹ بال ورلڈ کپ

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ارجنٹائن، فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی فتح

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ارجنٹائن، فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی فتح

مہر نیوز/ 16 جون / 2014 ء : فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ارجنٹائن، فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو ہرا کر اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہفیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ارجنٹائن، فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو ہرا کر اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ اتوار کے روز میگا ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ارجنٹینا کا مقابلہ ٹورنامنٹ میں پہلی بار کوالیفائی کرنے والی بوسنیا ہرزیگووینا سے تھا۔ ارجنٹینا نے مشکل مقابلے کے بعد بوسنیا ہرزوگوینا کو 1-2 سے ہرا دیا۔ برازیل کے شہر پورٹو ایلگری میں گروپ ای میں شامل فرانس نے ہنڈوراس کو تین صفر سے ہرایا، فرانس کی جانب سے کریم بینزیمانے 2گول اسکور کئے جبکہ ایک اون گول ہوا۔ اس کے علاوہ گروپ ای کے ہی دوسرے مقابلے میں میچ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ایکوڈور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

News ID 1837179

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha