مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں عراق کے صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں 19 سلفیو ہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فلوجہ ہی میں عراقی فوجی جوانوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گذشتہ روز بھی عراقی فوجیوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مہر نیوز/ 30 مئی / 2014 ء : عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں عراق کے صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں 19 سلفیو ہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1836566
آپ کا تبصرہ