مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترم مرضیہ افخم نے ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ہندوستانی عوام ، سیاسی جماعتوں اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ترجمان نے ہندوستان کی نئی حکومت کی کامیابی کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور ہندوستان دونوں کے تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں اور ایران ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
مہر نیوز/ 17 مئی / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ہندوستانی عوام، سیاسی جماعتوں اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔
News ID 1836123
آپ کا تبصرہ