مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کا ایک قریبی دہشت گرد ساتھی ابو خالد السوری ہلاک ہوگيا ہے۔ ابو خالد السوری کا ایمن الظواہری کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا تھا۔ ابو خالد السوری عراق اور افغانستان کی جنگ میں بھی شریک رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق السوری کے ہمراہ 6 دوسرے دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں دہشت گردوں کی آپسی لڑائي میں مذکورہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک خود کش بمبار نے حلب میں خود کو بم سےاڑالیا جس کے نتیجے میں ابو خالد السوری اور اس کے ساتھ 6 اور دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مہر نیوز/ 24 فروری/ 2014 ء :شام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کا ایک قریبی دہشت گرد ساتھی ہلاک ہوگيا ہے۔
News ID 1833625
آپ کا تبصرہ