مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم داعش ( عراق و شام میں اسلامی حکومت) اور اس کے مخالف باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں شام کے شمال میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں مختلف مقامات پر لڑائی جاری ہے۔شام میں دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ ادھر شامی فوج اور شامی عوام کی بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شام سلفی وہابی دہشت گردوں کے لئے قبرستان بن گیا ہے۔
مہر نیوز/11 جنوری /2014ء:شام میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم داعش ( عراق و شام میں اسلامی حکومت) اور اس کے مخالف باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1832158
آپ کا تبصرہ