11 ستمبر، 2013، 12:44 PM

صدر روحانی

ایرانی صدر کل بیشکک میں روس اور چین کے صدور سے ملاقات کریں گے

ایرانی صدر کل بیشکک میں روس اور چین کے صدور سے ملاقات کریں گے

مہر نیوز/ 11 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کل شانگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قرقیزستان روانہ ہوں گے جہاں وہ روس اور چین کے صدور سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کل جمعرات کے دن شانگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قرقیزستان روانہ ہوں گے جہاں وہ روس اور چین کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ صدر روحانی کا یہ سفر دو روزہ ہوگا ، ایرانی صدر شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس سفر کے دوران روس اور چین کے صدور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي  اور عالمی مسائل بالخصوص شام کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران شانگھای تعوان تنظیم میں مبصر ملک کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔

News ID 1827700

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha